مقبوضہ فلسطین

غزہ میں گیارہ فلسطینیوں کی شہادت

shadatغزہ میں فائر بندی کے بعد گذشتہ ایک سال کے دوران صیہونی فوجیوں کی بربریت میں گیارہ فلسطینی مسلمان شہید اور سینکڑوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ قدس نیوز ایجنسی کے مطابق غاصب صیہونی حکومت اور فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے درمیان غزہ میں فائر بندی کا سمجھوتہ اّکیس نومبر سنہ دو ہزار بارہ میں طے پایا تھا اس دوران صیہونی فوجیوں نے بارہا فائر بندی کے اس سمجھوتے کی خلاف ورزی کی اور غزہ کے محصور علاقے میں گیارہ فلسطینیوں کو، جن میں مجاہدین، کاشتکار اور ماہیگیر شامل ہیں، شہید اور سینکڑوں دیگر کو زخمی کیا۔ گذشتہ ہفتے صیہونی فوجیوں نے غزہ کے کئی علاقوں کو اپنی جارحانہ کاروائیوں کا نشانہ بنایا جبکہ صیہونی حکومت کے جنگی طیارے بھی اپنی جارحیت کا مظاہرہ کرتے رہتے ہی‍ں۔
قابل ذکر ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی گذشتہ سال کی آٹھ روزہ جارحیت میں ایک سو نوّے سے زائد فلسطینی مسلمان شہید اور لگ بھگ پندرہ سو دیگر زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button