مقبوضہ فلسطین

صہیونی فوجيوں کی جارحیت2 فلسطينی شہيد

shaheed plfفلسطین کی اطلاع رسانی کے مرکز کی رپورٹ کے مطابق ایک فلسطینی جسے چند روز قبل صہیونیوں نے قلقلیہ کے علاقے میں گاڑی سے کچل دیا تھا آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
در ایں اثنا صہیوني ریاست کے فوجيوں نےآج غرب اردن ميں فلسطينی مسلمانوں پر فائرنگ کرکے ايک فلسطينی کو شہيد کرديا
اسرائيلی اخبار يديعوت آحرنوت کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجيوں نے پير کي رات رام اللہ کے قريب بلعين کے علاقے ميں واقع کفرنعمہ گاؤں ميں حملہ کرکے ايک فلسطينی کو شہيد کرديا ، اس موقع پر صہیوني فوجيوں کے ساتھ فلسطينی مسلمانوں کی جھڑپیں بھی ہوئيں۔ اسرائيلي فوجيوں نے رات کے وقت فلسطيينوں کے گھروں پر حملہ کرنے کےلئے آنسو گيس اور اسي طرح گيس کے بموں کا بھي استعمال کيا – صہیوني فوجيوں کے اس اقدام کي وجہ سے فلسطيني بچے اپنے اسکول نہ جاسکے اور علاقے ميں لوگ اپنے گھروں ميں ہی محصور ہو کررہ گئے۔ اس درميان رام اللہ کے علاقے بلعين ميں مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد دھماکوں کي آوازيں سنی گئيں۔
مقامي ذرائع کا کہناہے کہ صہیوني فوج کي 15 گاڑيوں اور بلڈوزروں نے بلعين اور کفرنعمہ گاؤں پر حملہ کيا اور ان دونوں علاقوں کے درميان فلسطينيوں کي آمد و رفت کوبند کرديا ہے
عيني شاہدين کا بھي کہنا ہے کہ صہیوني فوج کي گاڑيوں نے منگل کي صبح کفرنعمہ گاؤں پر ايک بار پھر حملہ کرکے متعدد فلسطيني نوجوانوں کو گرفتار کرليا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button