مقبوضہ فلسطین

مقبوضہ فلسطین میں صہیونی جرائم میں اضافہ

plf5مقبوضہ فلسطین میں جرائم کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہورہا ہے۔
فلسطین میڈیا سیل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ علاقوں میں سماجی بدامنی اور جرائم کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ کے حوالے سے منظر عام پر آنے والی خبروں کی تائید و تصدیق کی ہے۔ مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے دو صہیونیوں کی لاشوں کا پتہ لگایا ہے کہ جو مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے کی ایک کالونی کے قریب ایک گاڑی کے اندر سے ملی ہیں۔ جبکہ گذشتہ روز بھی مقبوضہ فلسطین کے علاقے اسدود میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک صہیونی کو قتل کردیا تھا۔ اس درمیان صہیونی اخبار یدیعوت آحارنوت نے لکھا ہے کہ ایک اٹھائیس سالہ صہیونی آج صبح تل آبیب شہر کے نواہ شتان کے علاقے میں چاقو کے پے درپے وار سے شدید زخمی ہوا ہے۔ یاد رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں بڑھتے ہوئے جرائم نے صہیونی حکومت کے حکام کو تشویش میں مبتلاء کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button