مقبوضہ فلسطین

ملت فلسطین کو صہیونیوں کے خلاف غم و غصہ کے اظہار کی دعوت

palestain protestسرگرم فلسطینی رہنماوں نے ملت فلسطین کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو صہیونیوں اور فسطین کی خود مختار انتظامیہ کے جرائم کے خلاف اپنے غم و غصہ کے اظہار کی دعوت دی ہے۔ القدس عربی نامی اخبار کے حوالے سے فلسطین پریس سینٹر نے رپورٹ دی ہے کہ سرگرم فلسطینی رہنماوں نے آج اپنے ایک بیان میں فلسطین کے مختلف طبقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دو نومبر کو صہیونی حکومت اور فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے خلاف فلسطینی عوام کی تحریک انتفاضہ کے آغاز کی سالگرہ کے موقع پر میدان میں آئیں۔ فلسطینی رہنماوں نے اپنے بیان میں فلسطین کی خود مختار انتظامیہ پر شدید تنقید کی ہے اور ۱۹۹۳ میں اسلو معاہدے پر دستخط کے حوالے سے اس تاریخی غلطی کی اصلاح کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button