مقبوضہ فلسطین

امریکہ میں سرکاری دفاتر بند ہونے کا ذمہ دار اسرائيل

israilگورڈن ڈف نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ شام کے خلاف امریکہ کی پسپائي اور ایران کے تعلق سے اسرائيل کے نظریات کو خاطر میں نہ لانے کی وجہ سے اسرائيلی لابی نے کانگریس کو مجبور کیا ہے کہ وہ اپنے اختیارات سے امریکی حکومت کو تعطل کا شکار بنادے۔

گورڈن ڈف نے کہا کہ کانگریس نے اوباکیر بل کی وجہ سے وائٹ ہاوس کے قرضوں میں اضافہ کرنے اور بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے بل کو ووٹ دینے انکار نہیں کیا ہے بلکہ اس کی اور وجوہات ہیں جن کو اسرائيل لابی کے اہداف میں تلاش کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام کے بارے میں امریکی میڈیا کاحالیہ پروپيگنڈہ اور سی این این چینل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے بیانات کی تحریف جیسے اقدامات صہیونی ریاست کے اہداف کے پیش نظر اسرائيلی لابی کے دباؤ میں انجام دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ صہیونی وزیر اعظم نیتن یاھو نے اپنے حالیہ دورۂ امریکہ میں امریکی صدر سے ملاقات کرکے ایران کے خلاف پابندیوں کو مزید سخت بنانے کا مطالبہ کیا ہے اور ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف اپنے بے بنیاد الزامات کو دوہرایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button