مقبوضہ فلسطین

فلسطین میںبشارالاسد اور حسن نصر اللہ کی حمایت میں ریلی

plf hizbulaغزہ پٹی کے جنوبی علاقے میں رہنے والے فلسطینیوں نے شام پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے احتجاجی ریلی نکالی۔
’’الجبھۃ الشعبیۃ لتحریر فلسطین‘‘ کی دعوت پر نکالی گئی اس ریلی میں شرکت کرنے والوں نے شام کا قومی پرچم اور سید حسن نصر اللہ کی تصاویر ہاتھوں میں اٹھا کر صہیونیوں کے خلاف نعرے لگائے۔
فلسطینیوں نے صہیونی لابی کے خلاف نعرے لگا کر شام میں بحران کے مقابلہ میں عرب لیگ کی غلط پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ اور صہیونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے امت اسلامیہ کو اتحاد کی دعوت دی۔
مظاہرین نے شیخ قرضاوی کی کراس خوردہ تصاویر کو بھی اٹھا رکھا تھا اور انہیں مخاطب کر کے یہ سوال پوچھا جا رہا تھا: کیوں فلسطین اور بیت المقدس میں جہاد کا فتوی نہیں دیتے؟
مظاہرین نے شام پر اسرائیل کے حملہ کو عرب ممالک کی طرف سے گرین سنگنل ملنے پر کئے جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے تاکید کی کہ اس طرح کے اقدامات کا کوئی نتیجہ نہیں ہے اور شام کی حکومت شکست ناپذیر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button