مقبوضہ فلسطین

صہیونی حکومت کی نئی سازش

stopصہیونی حکومت ،فلسطینیوں کے مابین مصالحتی کوششوں کو ناکام بنانے کی سازش کے تحت غرب اردن کے کنارے میں بڑے پیمانے پر حماس کے رہنماؤں اور فلسطین کی قانون ساز اسمبلی کے رہنماؤں کو گرفتار کررہی ہے۔
اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس ” کے ترجمان فوزی برہوم نے اس بات کا انکشاف کرتےہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں سے فلسطین کی قانون ساز اسمبلی کے کئی اراکین اور بعض دیگر فلسطینی رہنماؤں کی گرفتاری اسی سازش کے تحت ہورہی ہے۔
فوزی برہوم نے کہا کہ صہیونی حکومت کے ان مذموم اقدامات سے اپنی قوم ، سرزمین اور مقدسات کے دفاع کےلئے فلسطینی تنظیموں کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غرب اردن کے کنارے میں فلسطین کی قانون ساز اسمبلی کے اراکین اور حماس کے رہنماؤں کی گرفتاری صہیونی حکومت کی جانب سے سوچی سمجھی سازش ہے تاکہ اس طرح فلسطینی گروہوں کے درمیان مفاہمت پیدا کرنے کےلئے جاری کوششوں کو متاثر کیا جا سکے ۔
صہیونی فوجیوں نے اتوار اور پیر کو غرب اردن کے کنارے میں حماس اور فلسطین کی قانون ساز اسمبلی کے کم از کم 20 اراکین کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button