مقبوضہ فلسطین

بیت المقدس میں مسجد پر حملے کی مذمت

al qudsفلسطین کی تحریک الاحرار نے صہیونی آباد کاروں کی جانب سے مسجد حضرت داؤد(ع) پر حملہ کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے ۔
اس تحریک نے ایک بیان میں مسجد الاقصی کے جنوب مغرب میں محلۂ آل الدجانی میں واقع تاریخی مسجد حضرت داؤد(ع) پر حملہ کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس قسم کے اقدامات کے نتائج پر خبر دار کیا ۔ اس حملے میں مسجد کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے ۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب مشرقی بیت المقدس میں گیارہ سو کمروں کے ایک ہوٹل کی تعمیر پر اسرائیل کی تعمیر و توسیع اور منصوبہ سازی کی کمیٹی نے اپنی رضامندی کا اظہار کیا۔ فلسطین کی تحریک الاحرار نے فلسطینیوں پر دباؤ اور اسلامی آثار قدیمہ کو تباہ کرنے کیلئے صہیونیوں کے اس قسم کے اقدامات کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صہیونی ریاست کے خلاف فلسطینیوں کی جدوجہد جاری رہے گی ۔ اس تحریک نے 1948 کے مقبوضہ علاقوں اور غرب اردن کے فلسطینیوں سے اپیل کی کہ وہ صہیونیوں کے اس طرح کے جارحانہ اقدامات کا مقابلہ کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button