مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت کا مختلف علاقوں پر حملہ

israel armyصیہونی حکومت نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا ہے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مختلف دیہاتوں کا اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ صیہونی فوجیوں نے ان حملوں کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور چودہ سالہ فلسطینی نوجوان احمد فرید کو اغواء کرلیا۔ مغربی کنارے پر صیہونی فوجیوں کے حملے ایسی حالت میں جاری ہیں کہ جب گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں تین فلسطنیی شہید ہوگۓ ہیں۔ غزہ پٹی کے جبالیا علاقے پر بھی اسرائيل کے میزائیلی حملے میں دو فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اقتصادی مشکلات سے رائے عامہ کی توجہ ہٹانے کے لۓ حالیہ دنوں میں فلسطینی علاقوں پر اپنے حملوں میں شدت پیدا کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button