مقبوضہ فلسطین

فلسطین پرغاصبانہ قبضےکےمخالف جوانوں کی کانفرنس اختتام پذیر

palestainاسلامی جمہوریہ ایران کے مغربی صوبے چہار محال و بختیاری میں شہر کرد میں ارض فلسطین پر صیہونی قبضے کے مخالف جوانون کے عالمی اتحاد کی کانفرنس اختتام پذیر ہوگئي۔
تین روزہ کانفرنس میں یورپ ایشیاء اور افریقہ سے آئے ہوئے ایک سو جوانوں نے شرکت کی جو ارض فلسطین پر صہیونی قبضے کے مخالف ہیں۔ اس کانفرنس کے شرکاء نے مقالے پیش کرکے خطابات میں نئے سامراج کی مذمت کی۔ اس کانفرنس کے جوان شرکاء نے صہیونی ریاست کو ختم کرنے کی کوششوں میں تیزی لانے، انسان دوستانہ امداد کے سہارے مقبوضہ سرزمینوں کے عوام کے رنج والم کم کرنے نیز فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ ارض فلسطین پر صیہونی قبضے کی مخالف جوانوں کی عالمی یونین میں دنیا بھر کے آزاد ضمیر جوان شامل ہیں جو ہرسال کسی رکن ملک میں اپنی کانفرنس کرتے ہیں۔ اس کانفرنس کے موقع پر میزبان ملک کے صوبوں میں مختلف طرح کے پروگرام بھی کئےجاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button