بیت المقدس کو یہودی بنانے کی سازشیں جاری

16 اگست, 2012 09:35

palestaineفلسطيني ذرائع کے مطابق اسرائيل کي جانب سے فلسطيني ديہات کے انہدام کا حکم جاري ہونے کے بعد الخليل کے گورنر کامل حميد نے عالمي برادري سے فوري مداخلت کي اپيل کي ہے-
کامل حميد نے کہا ہے کہ اسرائيل سرزمين فلسطين کي زيادہ سے زيادہ اراضي کو ہتھيانے کے لئے فلسطينيوں کے مکانات کو تباہ اور انہيں جبري ہجرت پر مجبور کر رہا ہے-
انہوں نے فلسطينيوں سے بھي اپيل کي کہ وہ اسرائيل کے اس فيصلے کے خلاف سخت مزاحمت کريں اور علاقے کو يہودي بنانے کي سازش ناکام بناديں-
واضح رہے کہ اسرائيل کے وزير جنگ ايہود باراک نے حال ہي ميں الخليل کے آٹھ فلسطيني ديہات فوري طور پرخالي کرنے کا حکم ديا ہے

11:22 صبح مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔