مقبوضہ فلسطین

صہیونی فوج کے فضائی حملے میں ایک فلسطینی شہید

israelغزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح پر صہیونی فوج کے فضائی حملے میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا –
صہیونی فوج کے ایک جنگی طیارے نے آج رفح کے مغربی علاقہ تل السلطان میں ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا –
ادھر فلسطین سے موصولہ دوسری رپورٹوں کے مطابق مقبوضہ القدس کے علاقے میں فلسطینیوں پر صہیونی فوجیوں کے حملے میں 5 فلسطینی زخمی ہوگئے –
فلسطین الیوم کے مطابق کل رات باب العامود کے میدان میں فلسطینیوں کے اجتماع کے موقع پر قابض صہیونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر حملہ کرکے ایک فلسطینی بچی سمیت 6 افراد کو زخمی کردیا –
دوسری جانب گذشتہ رات غرب اردن کے کنارے رام ا۔۔۔ کے قریب بھی صہیونیوں نے فلسطینیوں کی ایک گاڑی پر پتھراؤ کیا جسکے نتیجے میں ایک فلسطینی زخمی ہوگیا
ادھر طولکرم کے شویکہ گاؤں میں صہیونیوں نے فلسطینیوں کے کھیتوں پر حملہ کرکے انکے درجنوں درختوں کو اکھاڑ پھینکا –
فلسطین سے موصولہ ایک اور خبر کے مطابق حیفا کے "اقرث” اور "کفر برعم” کے مقبوضہ علاقوں کے عوام نے احتجاجی مظاہرہ کرکے اپنے علاقوں کی واپسی کا مطالبہ کیا –

متعلقہ مضامین

Back to top button