مقبوضہ فلسطین

رہائی پانےوالےقیدیوں کاخیرمقدم

shiitenews plf asirفلسطین کے منتخب وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے غزہ پٹی میں تقریر کرتے ہوۓ فلسطینی قیدیوں کی آزادی کا خیر مقدم کرتے ہوۓ آزادی پانے والے فلسطینیوں کو ایسے ہیرو قرار دیا ہے جو کامیابی کے ساتھ اپنے گھروں کو واپس لوٹے ہیں۔

اسماعیل ہنیہ نے کل غزہ پٹی میں تقریر کے دوران کہا کہ آج کا دن فلسطینیوں کے لۓ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ واضح رہے کہ کل چار سو ستتر فلسطینی قیدی صیہونی حکومت کی جیلوں سے آزاد ہوۓ تھے۔ یہ اسرائیلی قیدی گلعاد شالیط کے بدلے میں ایک ہزار ستائیس فلسطین قیدیوں کی آزادی کے سلسلے میں طے پانے والے سمجھوتے کا پہلا مرحلہ ہے۔ مصر کی ثالثی کے ساتھ طے پانے والے اس سمجھوتے کے مطابق پانچ سو پچاس فلسطینی آئندہ مہینے صیہونی جیلوں سے آزاد ہوں گے۔ گلعاد شالیط کو جون دو ہزار چھ میں غزہ پٹی میں داخل ہونےکے بعد حماس کے مجاہدین نے قید کر لیا تھا۔ اسماعیل ہنیہ نے مزید کہا ہے کہ استقامت جاری رہنے کے ساتھ تمام فلسطینی قیدی آزاد ہوجائيں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف فلسطینیوں کی کامیابی اور فتح نہیں ہے بلکہ تمام عربوں کی فتح ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے مزید کہا کہ حماس تحریک فلسطین کے اتحاد کے لۓ تمام جماعتوں سے تعلق رکھنے والے فلسطینی قیدیوں کی آزادی کی پابند ہے۔ دریں اثناء حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کل مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ اسرائیلی جیلوں سے تمام فلسطینی قیدیوں کی آزادی کی جانب اٹھایا جانے والا پہلا قدم ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button