مقبوضہ فلسطین

حماس اپنےموقف سےپیچھےنہيں ہٹےگی

hamas_logoفلسطین کی تحریک حماس نے تاکید کےساتھ کہاہے کہ وہ ملت فلسطین کےحقوق کےبارےمیں امریکہ اوردوسروں کوکوئی رعایت دینےکےلئےتیارنہیں ہے۔
حماس کےسیاسی دفتر کےنا‏‏ئب سربراہ موسی ابومرزوق نےکہاہے کہ حماس چونکہ علاقےمیں امریکہ کےمنصوبوں کوآگےبڑھانے اور اس کےمفادات کےحصول میں اس کاساتھ نہيں دےرہی ہے اس لئے وہ حماس سے دشمنی کررہاہے لیکن اسےجان لیناچاہئےکہ حماس اپنے اصولی موقف سےپیچھےنہيں ہٹےگی۔
ابومرزوق نے کہاکہ فلسطین کےانتخابات میں حماس کی کامیابی اورعوام کی جانب سےاس تحریک کی حمایت کاسلسلہ جاری رہنےکی وجہ حماس کی جانب سےقومی اصول کی پابندی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button