لبنان

دہشتگرد گروہوں کی ناکامی پر تاکید

naeem qasimحزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش اور جبھۃ النصرہ لبنان میں اپنے اہداف کے حصول میں ناکام رہیں گے۔ لبنان سے شائع ہونے والے اخبار السفیر کی رپورٹ کے مطابق شیخ نعیم قاسم

نے کہا ہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش اور جبھۃ النصرہ لبنان کے لۓ خطرہ ہیں لیکن ان کو لبنان میں اپنے مقاصد اور اہداف کےحصول میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ شیخ نعیم قاسم نے عرسال کے مسئلے کے حل اور دہشتگرد گروہوں داعش اور جبھۃ النصرۃ کے ہاتھوں اغواء ہونے والے لبنانی فوجیوں کی آزادی کی ضرورت اور اہمیت کو بیان کرتے ہوئے حکومت سے اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ شیخ نعیم قاسم نے گروپ چودہ مارچ سے مطالبہ کیا کہ وہ تکفیریوں کے اقدامات کو جائز ظاہر کرنے کا سلسلہ بند کردے ۔ شیخ نعیم قاسم نے چودہ مارچ گروپ کے رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہ دہشتگرد گروہ لبنان میں تمام گروہوں اور افراد کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ دہشتگرد گروہوں سے مقابلے کا صحیح آپشن لبنان کے مختلف گروپس اور جماعتوں کی باہمی مشاورت اور افہام و تفہیم ہے کیونکہ لبنان میں کوئي ایک فریق بھی دوسرے گروہوں کو الگ تھلگ نہیں کرسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button