لبنان

دہشتگرد گروہ داعش، حزب اللہ سے خوف زدہ ہے

nabeelحزب اللہ لبنان کے اعلی رکن نے حزب اللہ کی فورسز کے ساتھ مقابلے کے حوالے سے دہشتگرد گروہ داعش کے خوف و ہراس کو مزاحمت کے لئے، فخر کی بات قرار دیا ہے۔ لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیخ نبیل قاووق نے اپنے ایک خطاب میں کہا ہے کہ دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے عناصر نے ہر سطح پر ہونے والے مقابلے میں اس بات کو اچھی طرح سمجھ لیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی فورسز، ہمیشہ مرد میدان اور کامیاب رہی ہیں۔ شیخ قاووق نے وطن کی حمایت کے لئے مزاحمت کی جاری کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت منجملہ داخلی و بیرونی دہمکیاں، وطن اور شہریوں کے دفاع کے مقابلے میں اپنی ذمہ داریوں ادائيگی سے حزب اللہ کو نہیں روک سکتیں۔ حزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے نا‏ئب سربراہ نے کہا کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ تمام گروہ اور سیاسی جماعیتیں ملکر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لبنان کی فوج کی حمایت میں، قومی موقف اپنائيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button