لبنان
ایران سعودی عرب تعلقات کے مثبت نتائج نکلے گے
حزب اللہ لبنان کے نائب سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات، علاقے میں بہت سے مسائل و مشکلات کے حل اور علاقائی مفاہمت میں کلیدی کردار کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انھوں نے بیروت میں ایک بیان میں ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کے فروغ کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں ملکوں کے تعلقات جتنا زیادہ فروغ پائیں گے لبنان سمیت نہ صرف علاقے کے ممالک بلکہ پورے عالم اسلام کے مسائل کے حل میں اتنی ہی زیادہ مدد ملے گی۔ حزب اللہ لبنان کے نائب سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اسرائیل اور تکفیری دہشتگرد گروہوں کو عربوں اور مسلمانوں کیلئے بڑے خطرات سے تعبیر کیا اور ان خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے علاقائی ملکوں میں یکسوئی کی ضرورت پر تاکید کی۔