لبنان

عرب علاقے کو دہشتگرد تکفیری گروہوں کے ٹھوس خطرات کا سامنا ہے۔

talal arsalanلبنان کی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ نے تاکید کی ہے کہ عرب علاقے کو دہشتگرد تکفیری گروہوں کے ٹھوس خطرات کا سامنا ہے۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق طلال ارسلان نے کہا کہ نہ صرف لبنان بلکہ پورے عرب علاقے کو دہشتگرد تکفیری گروہوں کے خطرے کا سامنا ہے اور دہشتگردی کی لعنت کے مقابلے کے لئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ لبنان کی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ نے تاکید کی کہ اس صورت حال میں لبنان کے سیاسی حلقوں کو حتمی طور پر سیاسی اختلافات کو ہوا دینے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ طلال ارسلان نے لبنان کے دفاع کے لئے قومی اسلامی مزاحمت کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور لبنان کے سیاسی گروہوں سے مطالبہ کیا کہ وہ وطن کے تحفظ کے خاطر، اپنی بعض خواہشات سے چشم پوشی کریں۔ ارسلان نے لبنان کی ارضی حاکمیت کے تحفظ کے لئے، قومی اتحاد کی ضرورت پر تاکید کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button