لبنان

لبنان کی حفاظت کے لئے حزب اللہ آمادہ

hizbulla flaqلبنانی پارلمینٹ میں مزاحمتی دھڑے کے نمائندوں نے کہا ہے کہ دہشت گردانہ سازشوں سے لبنان کی حفاظت کے لئے حزب اللہ آمادہ ہے ۔ العہد لبنانی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ ميں مزاحمتی دھڑے کے رکن حسین الموسوی نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ دولۃ الاسلامیہ فی العراق و الشام داعش دہشت گرد گروہ سے وابستہ عناصر فرقہ واریت کی اسٹریٹجی کے ساتھ عراق ، شام اور لبنان کو اپنا نشانہ بنائے ہوئے ہیں ۔ اس بیان میں مزید کہا گيا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش سے مقابلے کے مقصد سے عراقیوں کے لئے بہترین راستہ قومی حکمت عملی اپنانا ہے ۔ دوسری جانب موصولہ خبروں کے مطابق لبنانی فوج نے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف فوجی کاروائیوں کا آغاز کردیا ہے ۔ اور لبنانی فوج ، شام کی سرحد کے قریب عرسال شہرکی چوٹیوں پر تکفیری دہشت گردوں کا پتہ لگارہی ہے ۔ در ایں اثنا خبری ذرا‏ئع نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ نے لبنان کی سرحد کے قریب واقع شام کے شہر رنکوس پر حملہ کردیا تاہم شام کی فوج کے بروقت ردعمل سے دہشت گردوں کو شکست ہوئی اور متعدد ہلاک اور زخمی ہوگئے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button