لبنان

حزب اللہ اور اس کے ہتھیار ملت لبنان کی ضرورت ہے

ex saderلبنان کے سابق صدر نے صیہونی حکومت کے مقابل حزب اللہ کی حمایت کی ہے۔ امیل لحود نے جمعے کی رات المنار ٹی وی سے گفتگو میں حزب اللہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک اسرائیل ہے حزب اللہ بھی موجود رہے گي۔ امیل لحود نے سن دوہزار اور دوہزار چھے میں تینتیس روزہ جنگ میں حزب اللہ کے ہاتھوں صیہونی حکومت کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور اس کے ہتھیار ملت لبنان کی ضرورت ہے کیونکہ لبنان کو ہمیشہ سے صیہونی حکومت سے خطرے لاحق رہے ہیں۔ لبنان کے سابق صدر نے مغرب کی جانب سے لبنانی فوج کو جدید ہتھیار دینے کےوعدوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اطمینان رکھیں کہ مغربی ممالک لبنانی فوج کو کسی طرح کے ہتھیار نہیں دیں گے کیونکہ وہ صرف صیہونی حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔ امیل لحود نے شام میں حزب اللہ کی موجودگي کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر حزب اللہ شام کی مدد کو نہ پہنچتی تو دشمن اور صیہونی حکومت موقع سے فائدہ اٹھا کر لبنان پر بھی حملہ کردیتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button