لبنان

لبنان میں دسیوں تکفیری دہشتگرد گرفتار

leb flaqلبنان کی فوج نے شمالی علاقوں میں امن برقرار رکھنے کی کاروائياں کرتے ہوئے تینتیس دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ العھد ویب سائٹ کے مطابق لبنانی فوج نے گذشتہ روز شمالی شہر طرابلس اور دیگر شمالی علاقوں میں کاروائياں کرتے ہوئے تینتیس افراد کو ہتھیاروں کی نمائش اور دہشتگردانہ کاروائيوں کی کوششوں کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتارشدگان میں شام کے چودہ دہشتگرد بھی ہیں جنہيں سرحدی علاقے عرسال سے گرفتار کیا گيا ہے، لبنانی فوج نے انیس گاڑیاں بھی ضبط کی ہیں جن میں بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود لے جاریا جارہا تھا۔ واضح رہے شام کی فوج کے ہاتھوں پے درپے شکستوں کے بعد تکفیری دہشتگردوں نے لبنان کے راستے شام میں داخل ہونے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ لبنانی فوج نے کہا ہے کہ اس نے شہر طرابلس میں پچہتر افراد کو گرفتار کرلیا ہے جو پولیس کو مطلوب تھے۔ ادھر لبنان کے وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ بیروت حکومت اپنے تیل اور گيس کے ذخائر کی بھرپور حفاظت کرے گي صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف ڈٹی رہے گي۔ المنار کے مطابق جبران باسیل نے کہا ہےکہ صیہونی حکومت نے انیس سو اکانوے سے لبنان کی سرحدوں میں تیل اور گيس نکالنے کی کاروائياں شروع کی ہیں اور اب بھی وہ لبنان کے زیر زمینی ذخائر چوری کرکے لے جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button