لبنان

لبنان بم دھماکے کی مذمت

leb flaqلبنان کے وزیر داخلہ نے بقاع میں شہر بنی عثمان میں ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔ الشرق الاوسط کی رپورٹ کے مطابق نہاد المنشوق نے کہا ہے کہ ابتدائي رپورٹوں کے مطابق شہر بنی عثمان میں کار بم دھماکہ ہوا ہے جس میں شام میں دھماکہ خيز مادے بھرے گئے تھے اور حزب اللہ کی جانب سے اس کا پیچھا کئےجانے کے بعد ڈرائیور نے گاڑی کو اڑا دیا۔ انہوں نے اس بم دھماکے کو دہشتگردانہ کاروائي قراردیا اور کہا کہ دہشتگرد عناصر، لبنان میں فتنے کھڑے کرنا چاہتے ہیں۔ لبنان کے وزیر داخلہ نے حکام کے درمیان مفاہمت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لبنان میں خون خرابے کا سدبات کرنا نہایت ضروری ہے۔ واضح رہے کہ شہر بنی عثمان میں گذشتہ روز ایک کار بم دھماکہ ہوا تھا جس میں چار افراد جاں بحق اور کئي دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button