بے گناہ لوگوں کا قتل عام دشمن کی ناکامی کی علامت: حسن نصر اللہ
حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری حجۃ الاسلام و المسلمین سید حسن نصر اللہ نے ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی کی سربراہی میں پارلیمانی وفد کے ایک اجلاس میں کہا ہے کہ بے گناہ لوگوں کا قتل عام دشمن کی ناکامی کی دلیل ہے۔
حزب اللہ کے جنرل سکریٹری نے اس ملاقات میں لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کے قریب حالیہ دنوں ہوئے بم دھماکوں جن میں گیارہ افراد شہید ہو گئے تھے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ بچوں، عورتوں اور راستہ چلنے والے لوگوں کا قتل عام کرنا مزاحمت کے دشمنوں کی ناکامی کی علامت ہے۔
علاء الدین بروجردی نے بھی اس ملاقات میں لبنان پر حالیہ اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے خود مختاری اور لبنان کی علاقائی سالمیت کی اہمیت پر زور دیا.
ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے تکفیری دھشتگرد ٹولوں کو حاصل صہیونی براہ راست حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے قدس کی غاصب حکومت اسرائیل کو علاقے میں بدامنی کا اہم عنصر قرار دیا۔
بروجردی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مزاحمت کی حمایت کرنے سے لمحہ بھر کے لیے شک و تردید اور سستی سے کام نہیں لے گا اور دھشتگردانہ اقدامات اور بیرونی سازشوں کا مقابلہ، راہ عدالت و مزاحمت پر چلنے والوں کے عزائم کو مستحکم بنائے بغیر ممکن نہیں ہو گا۔
حزب اللہ کے خبر رساں ذرائع نے پہلے سے ہی ایک بیان جاری کر کے اس بات کی اطلاع دے دی تھی کہ اس ملاقات میں دونوں عہدہ دار علاقے مخصوصا لبنان کے حالیہ مسائل پرتبادلہ خیال کریں گے۔
واضح رہے کہ علاء الدین بروجردی کی سربراہ میں ایرانی پارلیمانی وفد جو گزشتہ ہفتے منگل کو شام پہنچا تھا زمینی راستوں سے ہوتا ہوا لبنان کی سرزمین میں داخل ہو گیا ہے۔
ایرانی وفد نے اپنے لبنان کے سفر میں تاہم اس ملک کے صدر جمہوریہ میشل سلیمان، پارلیمنٹ اسپیکر نبیہ بری اور وزیر اعظم تمام سلام سے ملاقات اور گفتگو کی ہے