لبنان

لبنان کے شہر ضاحیہ میں بھیانک دھماکہ ۷۲ افراد شہید اور زخمی

blast lebبیروت کے جنوب میں واقع شہر ضاحیہ کے علاقے بئر العبد میں ہوئے ایک کار بم دھماکے سے تاہم ۶ افراد شہید اور ۶۶ زخمی ہو گئے ہیں جبکہ مزید قربانیوں کا بھی اندیشہ ہے۔
ضاحیہ کے ایک بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں ہونے والا یہ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ دور دور تک اس کی آواز سنائی دی اور سکیورٹی پلیس نے لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے دھماکہ کے فورا بعد ہوائی فائرنگ شروع کر دی چونکہ پے در پے دوسرے دھماکے کا بھی خطرہ پایا جاتا تھا۔
لبنان کے وزیر صحت نے کچھ عرصہ پہلے اعلان کیا ہے کہ شہید ہونے والوں کی تعداد ۶ اور زخمیوں کی تعداد ۶۶ ہے۔
البتہ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے شہادتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کار میں رکھا گیا دھماکہ خیز مواد ۳۰ کلو تھا جس کے پھٹنے سے کئی گاڑیوں اور عمارتوں کو بھی نقصان ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button