لبنان

لبنان میں خطرناک بيروني سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے سياسي اختلافات ختم کرنے پر زور ديا ہے

fawadلبنان کے حکام اور رہنماؤں نے، خطرناک بيروني سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے سياسي اختلافات ختم کرنے اور قومي اتحاد و يکجہتي کي تقويت پر زور ديا ہے- اس سلسلے ميں لبنان کے صدر ميشل سليمان نے بيروني طاقتوں اور لبنان کے دشمنوں کي سازشوں کي جانب سے خبردار کرتے ہوئے ملک کے سيکورٹي اداروں کو حکم ديا ہے کہ ملک و قوم کي حفاظت ميں کسي بھي کوشش سے دريغ نہ کريں اور دہشتگرد گروہوں کو تخريبي کاروائيوں کي اجازت نہ ديں-
انہوں نے دہشتگردوں، انتہا پسندوں اور بيروني ايجنٹوں کي سازشوں کے مقابلے ميں ہوشياري اور قومي اتحاد و يکجہتي کي تقويت پر زور ديتے ہوئے سياستدانوں اور مذہبي شخصيات سے اپيل کي ہے کہ اپني تقارير ميں اعتدال پسندي سے کام ليں – صدر ميشل سليمان نے کہا کہ سياسي کشمکش اس ملک کو خانہ جنگي کي طرف لے جارہي ہے، لہذا اس کا خاتمہ ضروري ہے – انہوں نے کہا کہ اختلافات سے صرف لبنان کے دشمنوں کے اہداف کي تکميل ہورہي ہے –
لبنان کي مذہبي اور سياسي شخصيات نے بھي حاليہ بم دھماکوں کو لبنان کے خلاف بيروني سازش قرار ديتے ہوئے ان کي مذمت کي ہے –

الحوار الوطني پارٹي کے سربراہ فواد مخزومي نے ايک بيان ميں ملک ميں سياسي کشمکش کے خاتمے کي ضرورت پر زور ديا ہے – انہوں نے کہا کہ سياسي کشمکش ملک کو خانہ جنگي کي طرف لے جارہي ہے – انہوں نے کہا کہ لبنان ميں حاليہ بدامني اور دہشتگردي کي بنياد ‎سياسي کشمکش ہے –
شہر طرابلس کے رکن پارليمنٹ مصطفي علوش نے طرابلس ميں جمعے کو دو مسجدوں کے سامنے ہونے والے دھماکوں کي مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خفيہ ہاتھ لبنان ميں دشمنوں کي سازشوں کو عملي شکل دينے ميں مصروف ہيں- طرابلس کے رکن پارليمنٹ نے جن کا تعلق مغرب کے حمايت يافتہ چودہ مارچ نامي اتحاد سے ہے ، اعتراف کيا ہے کہ طرابلس کے دھماکوں ميں انہيں عناصر کا ہاتھ ہے جنہوں نے جنوبي بيروت ميں دھماکے کئے ہيں –
ايک اور رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ ملک ميں امن و امان کي صورتحال اور بيروني سازشوں کو ناکام بنانے کي راہوں کا جائزہ لينے کے لئے ايک اعلي سطحي اجلاس ہوا جس ميں مستعفي وزير اعظم نجيب ميقاتي اور فوج کے سربراہ جنرل جان قہوہ چي نے شرکت کي – اجلاس کے بعد لبناني عوام اور تمام سياسي جماعتوں اور گروہوں سے دشمنوں کي سازشوں کے مقابلے ميں ہوشياري سے کام لينے اور قومي اتحاد و يک جہتي کو نقصان پہنچانے والے ہر اقدام سے پرہيز کي اپيل کي گئ ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button