لبنان

لبنان کی سرحدوں پر شام کی فوج اور دہشتگردوں کے درمیاں جھڑپیں

toopالنشرہ ویب سائٹ نے لبنانی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنان کی سرحد کے قریب شام کی فوج نے دہشتگردوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کیا ہے ادھر لبنان کے روزنامہ الاخبار نے ان خبروں کی تردید کی ہےکہ شام کی فضائيہ نے لبنان کے اندر بمباری کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے دمشق کے مضافات میں دہشتگردوں کوشدید نقصان پہنچا کر اسٹراٹیجیک علاقوں کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔ ادھر الشرق الجدید نیوز نے خبردی ہےکہ شام کی حکومت کےخلاف برسر پیکار دہشتگردوں میں بلجیم کے دوسو جوان بھی شامل ہیں۔ الشرق الجدید نے بلجیم کے ایک ٹی وی چینل کے حوالے سے رپورٹ دی ہےکہ بلجیم کے جوانوں کو مسلح کرکے شام کی حکومت کےخلاف جنگ پر بھیجا گيا ہے۔ واضح رہے بلجیم کے ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہےکہ بلجیم کے بیس جوان شام کی حکومت کے خلاف لڑتے ہوئے ہلاک ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شام کی اپوزیشن کے ایک رہنما علاء عرفات نے کہا ہے کہ جبہۃ النصرۃ نامی دہشتگرد گروہ امریکہ کی پیداوار ہے۔ الارادہ پارتی کے سیکریٹری جنرل علاء عرفات نے العالم سے گفتگو میں کہا ہے کہ جبہۃ النصرۃ نامی دہشتگرد گروہ کو امریکہ نے جنم دیا ہے تاکہ اس کے سہارے شام میں اپنے مقاصد حاصل کرسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button