لبنان

لبنان ميں شام سے مہاجرين کي آمد کا سلسلہ جاري

mesahlلبنان کے صدر نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام کے تنازعے ميں غير جانبدار ہے اور کسي بھي فريق کو اپني سرزمين استعمال کرنے کي اجازت نہيں دے گا-
القطر ٹي وي کے مطابق لبنان کے صدر ميشل سليمان نے منگل کي شام دوحا ميں عرب ليگ کے سربراہي اجلاس سے خطاب ميں کہا ہے کہ لبنان اب بھي شام کے بحران کے حل کے لئے سفارتي کوششوں پر يقين رکھتا ہے – انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہيں کہ شام کے مسئلے کے سياسي حل کے لئے ، شام کے فريقوں کے درميان ايسے فارمولے پر اتفاق ہوجائے گا جس ميں شام کي ارضي سالميت اور شام کے تمام شہريوں کے بنيادي حقوق محفوظ رہيں گے – انہوں نے کہا کہ چونکہ شام لبنان کا پڑوسي ہے اس لئے فطري طور پر ہماري توجہ شام کے حالات پر ہے اور ہم اس ملک ميں امن و استحکام اور عوام کے حقوق اور ان کے مستقبل کي جانب سے فکرمند ہيں –
انہوں نے لبنان ميں شام سے مہاجرين کي آمد کا سلسلہ جاري رہنے پر تشويش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لبنان اپني مشکلات ميں گرفتار ہے اور شام کے مہاجرين کي آمد اس پر اضافي بوجھ ہے –
انہوں نے کہا کہ لبنان ميں شام سے آنے والے مہاجرين کي تعداد لبنان کي کل آبادي کا پچيس فيصدہوچکي ہے-
انہوں نے عرب ملکوں اور عالمي برادري سے مطالبہ کيا کہ شام کے مہاجرين کا مسئلہ حل کرنے کے لئے بين الاقوامي کانفرنس بلائي جائے –

متعلقہ مضامین

Back to top button