لبنان:ناوابستہ تحریک کے اجلاس نے ایران کے سفارتی محاصرے کو توڑ دیا ہے

08 اکتوبر, 2012 08:48

afifشیخ عفیف نابلسی نے کہا ایران نے ناوابستہ تحریک کے سربراہی اجلاس کے انعقاد کے ذریعہ سیاسی ناکہ بندی کے خاتمے میں کامیاب ہوکر اپنے دشمنوں کو سب سے بڑی سفارتی شکست دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، لبنان کے شہر صیدا میں سیدہ الزہرا (س) کمپلکس کے خطیب جمعے نے اپنے خطاب میں کہا آج ایران طاقت کے عروج پر ہے اور اس نے سفارتی محاصرے کو توڑ کر ایک بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور دشمنوں کے اکی بہت بڑی سلفارتی شکست سے دوچار کیا ہے کیونکہ ایران نے ایک سو بیس سے زائد ممالک کو تہران میں اکٹھا کر کے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں ایران کی فلسطین سے حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا اب تک کسی عرب حکمران میں اتنی جرات نہ تھی کہ امریکہ کے مقابلے میں آئے یا فلسطین کی حمایت کے حوالے سے امریکہ کے سیاسی اور معاشی رویوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرے۔ بعض امریکہ نواز عرب حکومتیں صرف ایران کو اپنا دشمن سمجھتی ہیں لیکن اس دشمنی کی وجہ کیا؟ ایران نے ان عربوں کا کیا بگاڑا ہے؟ وہ تو صرف فلسطین کی مدد اور اپنے دفاع کا خواہان ہے۔

11:23 شام مارچ 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔