

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے شامی حکومت پر بے جا دباؤ پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر غلط اور بے جا دباؤ کے نتیجے میں اس ملک کے حالات مزيد خراب ہوجائیں گے جس کے منفی اور تباہ کن اثرات پورے خطے پر پڑیں گے۔
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے شامی حکومت پر بے جا دباؤ پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر غلط اور بے جا دباؤ کے نتیجے میں اس ملک کے حالات مزيد خراب ہوجائیں گے جس کے منفی اور تباہ کن اثرات پورے خطے پر پڑیں گے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ مشرق وسطی پر مکمل تسلط جمانے کے لئے شام پر بے جا دباؤ ڈال رہا ہے اور اس سلسلے میں عرب لیگ بھی امریکہ کا مکمل تعاون کررہی ہے۔ لبنان میں سوڈان کے سفیر کے ساتھ ملاقات میں شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ان حالات میں مقاومت کا حضور ضروری ہے کیونکہ مقاومت دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں ایک مضبوط و مستحکم قلعہ ہے۔ واضخ رہے کہ کہ مغربی اور عربی ممالک نے شام کی حکومت کو گرانے کے لئے مشترکہ اور دو چنداں کوششیں شروع کردی ہیں اور شام میں جاری مذاکرات کو موقع فراہم نہیں کررہی ہیں۔ امریکہ نے شام میں سرگرم دہشت گردوں کو ہتھیار نہ ڈالنے کی تاکید کی ہے جبکہ دہشت گرد پہلے ہتھیار ڈالنے پر رضامند ہوگئے تھے۔ شام نے عرب لیگ کو امریکی آلہ کار تنظیم قراردیدیا ہے۔ عراق نے کہا ہے کہ عرب لیگ تباہی کے دھانے پر پہنچ گئی ہے۔