لبنان

سید حسن نصر اللہ:امریکہ عربی انقلابات کی موج پر سوار ہوگیا ہے

shiitenews hasan nasrullaحزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اپنے خطاب کہا ہے کہ امریکہ عرب ممالک میں جاری انقلابات کو ان کے اصلی راستے سے منحرف کرنے کی تلاش وکوشش کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ عرب ممالک کے انقلابات کی موج پر سوار ہوگیا ہے انھوں نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام کی استقامت و پائداری کی وجہ سے امریکہ عراق

سے نکلنے پر مجبور ہوگيا ہے انھوں نے کہا کہ عراقی عوام نے جنگ کی سخت ترین مشکلات کو برداشت کیا اور امریکہ کا عراق سے انخلاء عراقی عوام کی بہت بڑی کامیابی اور امریکہ کی تاریخی شکست ہے۔

نیٹو کو شام اور لیبیا کے درمیان فرق کا پتہ ہے/ حزب اللہ کا مؤقف واضح ہے
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے تاکید کی ہے کہ سامراجی طاقتوں کی طرف سےشام پر موجودہ دباؤ کا مقصد ، اسرائيل مخالف محاذ کو کمزور کرناہے اگر بشار اسد آج امریکہ کی طرف چلے جائیں اوراس کے سامنے تسلیم ہوجائیں توفوری طور پر تمام مسائل حل ہوجائیں گے ۔انھوں نے کہا کہ جو کچھ اس وقت شام میں ہورہا ہے یقینی طور پر اس کے اثرات لبنان پر مرتب ہونگے اسی طرح لبنان میں عدم استحکام کا بھی شام پر اثر پڑےگا انھوں نے کہا کہ شام اور لیبیا میں بہب بڑا فرق ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکہ اور یورپ والے شام کے خلاف فوجی کارروائی کرنے سے خوف کھا رہے ہیں کیونکہ شام کے ساتھ اسرائیل کی سرحد ہے اور امریکہ و یورپ نہیں چاہتے کہ اسرائيل کے لئے کوئي مشکل پیدا ہوانھوں نے کہا کہ شام کے عوام کی اکثریت اصلاحات کی حامی ہے اور شام نے دشوار مرحلے کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ لبنان کی موجودہ حکومت قومی نمائندہ حکومت ہے جس نے اپنے مختصر دور میں اہم اور نمایاں کام انجام دیئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button