لبنان

لبنان کی نئي حکومت میں حزب اللہ کے کردار پر امریکہ کی تشویش

hezbollah_flagامریکہ نے لبنان کی نئي حکومت میں حزب اللہ کے کردار پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکہ نے کہا ہےکہ لبنان میں حزب اللہ کا کردار جس قدر زیادہ ہوگا اسی قدر دونوں ممالک کے درمیان رابطہ مشکل ہوجاۓ گا۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان فیلیپ کراولی نے نامہ نگاروں سے کہا ہے کہ  امریکہ نئي حکومت کی تشکیل تک کچھ بھی کہنے سے اجتناب کرے گا ۔ اس کے ساتھ کراولی نے یہ بھی کہا کہ واشنگٹن کو لبنان کی نئي حکومت میں حزب اللہ کے کردار پر تشویش لاحق ہے ۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس کے علاوہ لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق حریری کے قتل کیس کی عالمی عدالت کی بھی حمایت کا اعلان کیا ۔ امریکی وزارت خارجہ کے یہ بیانات ایسے وقت سامنے آۓ ہیں کہ جب لبنانی عوام کی ایک بڑی اکثریت کو اپنے ملک کے داخلی امور میں واشنگٹن کی مداخلت جاری رہنے پر تشویش لاحق ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button