لبنان

ترکی اور قطر کے وزرا خارجہ کی سید حسن نصر اللہ سے ملاقات

syed_qatarترکی اور قطر کے وزرا خارجہ نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ سے ملاقات میں لبنان کےبحران کی راہوں کا جائزہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ سید حسن نصراللہ نے قطر کے وزیرخارجہ حمد بن جاسم آل ثانی اور ترک وزیرخارجہ احمد داود اوغلو سے ملاقات میں لبنان کے سیاسی بحران بالخصوص رفیق حریری قتل کیس ٹریبیونل، نیز نئي حکومت کے بارےمیں گفتگو کی۔
حزب اللہ کےبیان کے مطابق یہ ملاقات منگل کی رات کو انجام پائي۔ قطر اور ترکی کے وزرا خارجہ منگل کو بیروت پہنچے تھے۔ ان رہنماوں نے لبنان کے دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقات کی ہے۔ قابل ذکرہے حزب اللہ کا کہنا ہےکہ رفیق حریری قتل کیس ٹربیونل امریکہ اور صیہونی حکومت کے مفادات کے تحفظ کے لئے بنایا گيا ہے بنابریں اس کا کوئي فیصلہ قابل قبول نہیں ہوسکتا۔
حزب اللہ نے جو شواہد پیش کئےہیں ان سے ثابت ہگیا ہے کہ لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق حریری صیہونی حکومت کے فضائي حملےمیں مارے گئےتھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button