لبنان

شیعہ وسنی نام کا کوئی فتنہ بپا نہيں ہوگا ، سید حسن نصراللہ

hassan_nasrullahحزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ملک میں شیعہ و سنی مسلمانوں کے درمیان کسی بھی طرح کا کوئی فتنہ جنم نہيں لے گا اور ہم اپنے اگلے قدم بہت ہی سوچ سمجھ کر اٹھائيں گے ۔
سید حسن نصراللہ نے حزب اللہ کے اعلی رہنماؤں سے ملاقات میں جو دو روز قبل انجام پائي اور جس میں سعدحریری کی مخلوط حکومت کے گرنے کے بعد کے حالات کا جائزہ لیا گیا کہا میں مطمئن ہوں کہ لبنان میں شیعہ اور سنی نام کا کوئي فتنہ نہيں ہوگا ۔سید حسن نصراللہ نے کہا کہ حزب اللہ سمجھتی ہے کہ سابق وزیر اعظم رفیق حریری قتل کیس کی عدالت حزب اللہ کو ہی نشانہ بنا نے کی کوشش کرے گی ۔انھوں نے کہا کہ حزب اللہ ایک ایک قدم پھونک پھونک کر اٹھائے گی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button