لبنان

حریری مقدمۂ قتل کی عدالت کو دس ملین ڈالر کی رشوت

HaririRafikامریکی حکومت نے لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق حریری کے مقدمۂ قتل کی عدالت کی تشکیل کے مقاصد کو حاصل کرنے کی غرض سے اس عدالت کو مزید دس ملین ڈالر کی مدد دی ہے۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سوزان رائس نے کہا ہے کہ اس دس ملین ڈالر کی امداد سے رفیق حریری مقدمۂ قتل کے لیے تشکیل دی گئی عدالت کے لیے امریکی حکومت کی مجموعی امداد تیس ملین ڈالر ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ حزب اللہ لبنان نے عدالت میں رفیق حریری کے قتل میں صیہونی حکومت کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کیے لیکن عدالت نے  ان پر کوئي توجہ نہیں دی۔ لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق حریری کو دو ہزار پانچ میں بیروت میں ایک کار بم دھماکے میں مارے گئے تھے۔
دوسری جانب حزب اللہ نے عراق کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر سنگین مذمت کا اظہار کرتے ہؤے کہاہے کہ حزب اللہ کو عراق کی موجودہ بلخصوص گذشتہ ایک ہفتے کے دوران کشیدہ صورتحال پر شدید تشویش ہے،اور حزب اللہ عراق میں پے در پے واقعات میں سینکڑوں بے گناہوں کی شہادت پر دہشت گردی کی شدید مذمت کرتی ہے۔
حزباللہ کے مرکز اطلاعات سے جاری ہونے والے بیان میں عراق میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت کی گءی ہے اور ان دہشت گردانہ کارواییوں میں امریکی اور صہیونی ایجنٹوں کو ذمہ دار قرار دیتے ہوءے کہا گیاہے کہ امریکا اور اسراءیل عراق میں امن وامان نہیں چاہتے تاہم اس سلسلہ میں مسلسل عراق میں ایک ایسے وقت میں دہشت گردی کی کارواییوں کو انجام دلوا رہے ہیں کہ جب عراقی سیاسی اتحاد حکومت سازی کے آخری مراحل میں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button