لبنان

لبنان میں ڈاکٹرمحمود احمدی نژاد کا شاندار استقبال

Ahmadinejad-in-Beirutاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد آج صبح لبنان کے دورے پر بیروت پہنچے ہیں ۔ جہاں لبنان کے حکومتی عہدیداروں اور عوام کے جم غفیر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ عالمی ذرائع ابلاغ نے ایرانی صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کے پرتپاک استقبال کو وسیع پیمانے پر کوریج دی ہے۔ بیروت ہوائي اڈے سے لے صدر ہاؤس تک کے راستے میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لبنانی عوام کا جم غفیر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی ایک جھلک دیکھنے کا منتظر تھا ۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کا استقبال کرنے والوں نے اپنے ہاتھوں میں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح اور  رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ کی تصاویر اور اسلامی جمہوریہ ایران اور لبنان کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے والہانہ انداز میں خیر مقدمی نعرے لگاۓ ۔ لبنان کی دینی و سیاسی جماعتوں اور شخصیات نے الگ الگ بیانات جاری رکھ کر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے دورۂ لبنان کا خیرمقدم کیا ہے۔ اور تمام شعبوں میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں توسیع کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ نے ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کے دورۂ لبنان کو وسیع کوریج دیتے ہوۓ ان کے دورے کو بے مثال قرار دیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد ہوائي اڈے سے صدر ہاؤس پہنچے جہاں لبنان کے صدر میشل سلیمان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، دونوں ملکوں کے قومی ترانے پڑھے گۓ اور دونوں ملکوں کے پرچم لہراۓ گۓ ۔ صدر ہاؤس میں ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کے استقبال کے لۓ لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری اور ان کی کابینہ کے اراکین بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button