لبنان
خالد مشعل نے سید حسن نصر الله سے ملاقات کی

اس ملاقات میں خالد مشعل نے لبنان کے معروف شیعہ مرجع تقلید علامه سید محمدحسین فضل الله کے انتقال کی سید حسن نصرالله کو تعزیت پیش کی ۔
اور دوسری جانب خالد مشعل نے لبنان کے المنار چائنل سے گفتگو میں علامه سید محمدحسین فضل الله کے انتقال کو امت اسلامیہ خصوصا ملت عرب کے لئے عظیم سانحہ بتاتے ہوئے کہا: اپ امت اسلامیہ خصوصا ملت عرب کا عظیم ستوں تھے کہ جنھوں نے مسلمانوں کے سرمیان اتحاد ویکجہتی کو فروغ دینے میں بھرپور کوشش کی تھی اور اپ کے انتقال سے فلسطین کو ایک بہت بڑا جھٹکا لگا ہے ۔
حماس کی اس بلند مرتبہ شخصیت نے کہا : اپ جس قدر لبنانی تھے اسی مقدار میں فلسطینی بھی تھے اور خداوند متعال کی عنایتوں کے زیرسایہ ھم ان کی مقاصد کو کامیاب اوراپ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی پوری پوری کوشش کریں گے ۔