لبنان

لبنانی مجاہدین اسرائیلی جارحیت کا جواب دینے کے لئے الرٹ رہیں۔حزب اللہ

hezbollah_thumb1-300x199لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اپنے ہزاروں مجاہدین کو اسرائیلی آرمی کی جنگی مشقوں کے موقع پر الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے ۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے رہنما شیخ نبیل کے مطابق حزب اللہ مجاہدین کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے کسی بھی ممکنہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے الرٹ رہیں تاکہ کسی بھی صورت حال سے نمٹا جا سکے،ان کا کہنا تھا کہ ہمارے چند ہزار مجاہدین اتوار کے روز جنوبی لبنان میں ہونے والے انتخابات کے موقع پر انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے بلکہ سرحدوں پر رہ کر اپنی ذمہ داری ادا کریں گے ۔واضح رہے کہ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ لبنان سے ملحقہ سرحدوں پر ایک ہفتہ کی فوجی مشقیں کی جائیں گی ۔
حزب اللہ کے رہنما شیخ نبیل کا کہنا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی جارحیت کی صورت میںاسرائیلیوں کو مقبوضہ فلسطین میں چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ملے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے گھر میں معروف یہودی امریکی دانشور نوم چومسکی سے ملاقات میں کیا ،واضح رہے کہ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل نے نوم چومسکی کو اسرائیل اور مغربی کنارے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی ہے۔
دوسری جانب حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے لبنانی عوام کو یقین دہانی کروائی ہے کہ حزب اللہ کسی بھی اسرائیلی جارحیت سے نمٹنے کے لئے بھرپور طور پر تیار ہے جبکہ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل نے اس بات کا عندیہ دیاہے کہ 2006میںلبنان اسرائیل جنگ کے بعد حزب اللہ نے اس کی سرحد سے معلقہ چالیس ہزار راکٹ نصب کر دئیے ہیں جس کے سبب اسرائیل کا مرکز بھی حزب اللہ کے نشانے پر ہے جبکہ گذشتہ مہینے اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے الزام عائد کیا تھا کہ شام نے حزب اللہ کو اسکڈ میزائیل فراہم کئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button