لبنان

پچیس مئی کوصیہونی حکومت کی شکست کاجشن منائیں ,سید حسن نصراللہ

nasrullahحزب اللہ لبنان کے سکریٹری سید حسن نصراللہ نے کہاہے کہ حزب اللہ اس وقت علاقے کے دفاعی طاقت میں تبدیل ہوچکی ہے۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق سید حسن نصراللہ نے جمعہ کے دن جنوبی لبنان میں ایک استقامتی میوزیم کاافتتاح کرتے ہوئے لبنانی عوام سے کہاکہ پچیس مئی کوصیہونی حکومت کی شکست کاجشن منائیں اورکسی چیز سے خوف زدہ نہ ہوں۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے جنوبی لبنان کے شہریوں سے مطالبہ کیاکہ وہ صیہونی حملوں سے خوف زدہ ہو ئے بغیراتوار کے دن ہونے والے بلدیاتی ا نتخابات میں حصہ لیں۔ انکا کہنا تھا کہ اتوارکے روز جنوبی لبنان میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں اور لوگوں کو چاہیے کہ بھر پور انداز سے حصہ لیں کیونکہ اْسی روز اسرائیل نے طے کیا ہے کہ کہ وہ حزب اللہ کے میزائیل کے خطرے کے پیشِ نظر یہودی آبادکاروں کو شیلٹر میں منتقل کر دیں گے۔  ہم اتوار کے روز دیکھیں گے کہ ایک طرف ہمارا جشن ہو گا بلدیاتی انتخابات کی کامیابی کا لبنان میں تو دوسری جانب حزب اللہ کے میزائیل حملوں کے خطرے کے پیشِ نظر لاکھوں یہودی آباد کار دفاعی پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور ہوں گے۔اور میں آپ کو بتاتا ہوں کہ کسی سے خوف زدہ نہ ہوں اور اپنی آزادی کے دن کو خوشیوں کے ساتھ منائیں اور آپکو یہ یقین دلاتا ہو ں کہ حزب اللہ ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ شیعہ اسلامی تحریک مزاحمت حزب اللہ نے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے جنوبی لبنان کے بیشتر علاقوں سے فرار کے دس سال مکمل ہونے پر اسلامی تحریک مزاحمت کی فتح اور لبنانی عوام کی آزادی کی دسویں سالگرہ منائے گی۔حزب اللہ کی جانب سے 25مئی کو اسلامی مزاحمت کی فتح اور لبنان کی آزادی کے سلسلہ میں جشن بروز منگل کو بیروت میں سید الشہداء کمپلیکس میں ہو گا جہاں امکان ہے کہ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ خصوصی خطاب فرمائیں گے

متعلقہ مضامین

Back to top button