یمن

یمن کی عدالت نے آٹھ شیعہ مسلمانوں کو سزاکا حکم سنا دیا

yaman12

یمن کی ایک عدالت میں آٹھ حوثی شیعہ مجاہدین کو یمن حکومت کے خلاف مزاحمت پر دس سال کی سزا کا حکم سنا دیا گیا،یمنی عدالت نے چھبیس سالہ آرمی کیپٹن الید المعید پچاس سالہ سلیم حسین البیتاری کو دس سال سے زائد قید کی سزا سنائی جبکہ اٹھائیس سالہ یاسر الوزیر ،انیس سالہ حسین الاغرابی ،انتیس سالہ عبد اللہ الجلال ،تیس سالہ العز المقداداور تیس سالہ محمد السہاری کو آٹھ سال کی قید کا حکم سنایا گیا اور پچیس سالہ احمد الوزیر کو پانچ سال کی قید کا حکم سنا یا گیا۔ ان حوثی مجاہدین پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے

 کہ وہ حکومت اور فوج کے خلاف بنی ھشیش میں نبرد آزما تھے جو کہ یمنی دارلخلافہ سے انیس میل دور ہے۔اس سزا کے حکم کے بعد شیعہ حوثی مجاہدین کی تعداد چھیالیس تک جا پہنچی ہے جن کے خلاف حکومت نے طویل قید کا حکم جاری کر رکھا ہے،اور الزام عائد کیا ہے کہ وہ یمن کی متعصب حکومت کے خلاف جدو جہد میں مصروف تھے جبکہ گرفتار شیعہ حوثی مجاہدین نے یمن کی متعصب حکومت کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی شیعہ متعصب پالیسیوں کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں ،واضح رہے کہ اگست 2009سے یمن نے سعودی حکومت کے ساتھ مل کر شیعہ علاقوں پر مسلح فوج کشی جاری رکھی ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں لاکھوں بے گناہ شیعہ بے گھر جبکہ ہزاروں بے گناہ شیعہ شہید ہو چکے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button