یمن

جنگ بندی کی جائے، یمن کی سیاسی پارٹیاں

yaman12

یمن کی سیاسی پارٹیوں نے شمالی صوبے صعدہ میں جنگ بندی کا پرزورمطالبہ کیا ہے ۔ صعدہ آن لائین نے آج رپورٹ دی ہے کہ یمن کی سیاسی پارٹیوں نے ایک اجلاس میں الحوثی تحریک کے ساتھ جنگ بندی کے صدر علی عبداللہ صالح کی تجویز کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا ہےکہ یمن کے حکام قومی بحرانوں کونظراندازکرکے غفلت کا ثبوت دے رہےہیں۔ یمن کی سیاسی پارٹیوں نے کہا کہ یمن کے بحران مین غیر ملکی ادارں کو مداخلت نہیں کرنی

 چاہیے کیونکہ اس سے یمن کے عوام کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی اور ان کی تحقیر ہوتی ہے ۔یادرہے یمن کی حکومت اور سعودی عرب یمن کے شمالی علاقوں پروحشیانہ حملے کررہےہیں جنمیں اب تک سیکڑوں افراد جاں بحق اور لاکھوں بے گھر ہوچکےہیں۔ یمن کے شمالی علاقوں کے لوگ حکومت کی امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہےہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button