یمن

دنیا جنوبی یمن کے عوام کی حمایت کرے:سابق یمنی صدر

سابق جنوبی یمن کے سابق صدر نے ـ جو جلاطنی کی زندگی گذار رہے ہیں ـ نے شمالی یمن کو جنوبی یمن پر قبضے کا ملزم ٹہراتے ہوئے کہا ہے کہ صنعا حکومت نے حال ہی میں جنوبی یمن کے شہر عدن میں صعدہ کے عوام کی حمایت میں نکلنے والے جلوس میں شریک دوہزار افراد گرفتار کرلئے ہیں اور وہ جنوب یمن میں صدائے احتجاج اٹھانے والوں کو سختی سے کچل رہی ہے۔ 

یاد رہے کہ جنوبی یمن کی عوام نے 1967 میں اس علاقے کی برطانیہ سے آزادی کی سالگرہ کے موقع پر جلوس نکالے مگر سرکاری فورسز نے انہیں تشدد آمیز حملوں کا نشانہ بنایا چنانچہ پولیس کے حملے میں 5 مظاہرین ہلاک ہوگئے اور ہزاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔


 

انھوں نے اسلامی کانفرنس تنظیم اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹیاں تشکیل دے کر جنوبی یمن روانہ کردیں تا کہ وہ اس علاقے کی سیاسی، معاشی اور سماجی صورتحال کا جائزہ لیں۔

سابق جنوبی یمن کے سابق صدر نے جنرل علی عبداللہ صالح الاحمر سے مطالبہ کیا کہ شمالی افواج کو جنوبی یمن سے نکالے اور جنوبی یمن سے پسپائی کا جلد از جلد اہتمام کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button