ایران

سود یعنی خدا کے ساتھ اعلان جنگ، کرپشن یعنی انسانیت سے دوری: آیت اللہ جوادی آملی

حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے ایک ایرانی بینک کے سربراہ سے ملاقات میں کہا : سود خدا کے ساتھ اعلان جنگ ہے، یہ برکت کا ذریعہ نہیں ہے، ہو سکتا ہے کہ سود میں انسان کو فائدہ ہو لیکن یہ فائدہ ہے ترقی اور نمو نہیں ہے، یہ جہالت ہے جو انسان فائدہ اور ترقی و نمو میں فرق نہیں کرتا۔

شیعیت نیوز : قرض الحسنہ مہر ایران بینک کے مینیجر سید سعید شمسی نژاد نے آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

 آیت اللہ جوادی آملی نے کہا: قرض الحسنہ کا کام نیکیوں اور برکتوں سے بھرا کام ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کی خدمات کو احسن طریقے سے قبول فرمائے اور اس نظام اسلامی کو اس کے وارث حقیقی تک پہنچائے۔

 انسانوں میں تین مختلف زندگیاں پائی جاتی ہیں، ان میں سے بعض نباتات جیسی زندگی گزار رہے ہیں، یعنی وہ صرف غذائیت، نشوونما اور تولید مثل کے بارے میں سوچتے ہیں۔

بعض انسانوں میں حیوانی زندگی پائی جاتی ہے، یعنی غذائیت، نشوونما اور تولید مثل کے علاوہ وہ حیثیت اور قدرت نمائی اور اپنے علاقے کو مزید بڑا بنانے اور اسے برقرار رکھنے کے بارے میں سوچتے ہیں، جیسا کہ غزہ میں دشمن کر رہا ہے۔

وہ لوگ سوچتے ہیں کہ ان کے پاس ایٹم بم ہےاور قوت و طاقت ہے اس لئے وہ برتر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہالینڈ میں فلسطین کے حامی طلبا پر پولیس کا لاٹھی چارج

انسانوں میں کچھ مختصر سے افراد ایسے ہیں جو انسانی زندگی کے حامل ہیں، یہ وہ انسان ہیں جو نہ تو اپنے راستے سے منحرف ہوتے ہیں اور نہ کسی کا راستہ روکتے ہیں۔

سود خدا کے ساتھ اعلان جنگ ہے، یہ برکت کا ذریعہ نہیں ہے، ہو سکتا ہے کہ سود میں انسان کو فائدہ ہو لیکن یہ فائدہ ہے ترقی اور نمو نہیں ہے۔

یہ جہالت ہے جو انسان فائدہ اور ترقی و نمو میں فرق نہیں کرتا۔

ہمیں ملک کو ایسی سمت لے جانا چاہئے جہاں کوئی نہ سود کھائے ہو اور نہ کوئی سود دے، ملک کو اس سمت لے لائیں جہاں کسی کو قرض کی ضرورت ہی نہ پڑے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button