پاکستان

توہین رسالت اور توہین قرآن کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت

عدالت نے حکم دیا کہ مجرم کو پھانسی پر اُس وقت تک لٹکایا جائے جب تک موت واقع نہ ہو۔ اس کے علاوہ عدالت نے مجرم کو 32 سال قید بامشقت اور اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

شیعیت نیوز : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے توہین رسالت اور توہین قرآن مقدمے میں ملزم کو موت کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج آصف حیات نے توہین رسالت، قرآن پاک کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو موت کی سزا سنائی۔

عدالت نے حکم دیا کہ مجرم کو پھانسی پر اُس وقت تک لٹکایا جائے جب تک موت واقع نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں : ناصبی مولوی عبدالزید بھٹی فسادی ہے، فرقہ واریت نہیں پھیلا نے دیں گے،علامہ سید سبطین حیدر سبزواری

اس کے علاوہ عدالت نے مجرم کو 32 سال قید بامشقت اور اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 295 اے اور سی پیکا ایکٹ تحت 3 اگست 2018 کو ملزم کے خلاف مقدم درج کیا تھا۔

عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button