یمن

یمن میں سعودی عرب کو ہزیمت


yement

1.12.2009 شیعہ مجاہدین کی ویب سائٹ کے مطابق آج کے حملوں میں سعودی عرب کے دو ٹینک تباہ اور کئی ٹینک اور جدید ترین ہتھیار مجاہدین کے ہاتھوں لگے ہیں اور مجاہدین نے ایک نیا ہتھیار حاصل کرلیا ہے یمن کی حوثی تحریک نے کہا ہے کہ اس کے جوانوں نے جارح سعودی فوج کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔ حوثی مجاہدین کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے کئی محاذوں سے یمن کے سرحدی علاقوں میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی لیکن حوثی تحریک کےجوانوں نے انہیں پسپائی پرمجبور کردیا۔ القدس العربی نے لکھا ہے کہ حوثی مجاہدین نے سعودی عرب کے گیارہ فوجیوں کو ہلاک کرکے بیس کو گرفتار کرلیا ہے  جبکہ سعودی عرب کی بمباری میں شدت آئی ہے۔ سعودی فوج کو شیعہ جوانوں کے ہاتھوں ایسی حالت میں شکست ہوئی ہے کہ یمنی فوج سعودی عرب کے سپاہیوں کی پشت پناہی کررہی تھی ۔ یاد رہے کہ سعودی عرب تین ہفتوں سے یمن کے شمالی علاقوں پر مسلسل حملے کررہا ہے اور ان حملوں میں اب تک سینکڑوں بے گناہ افراد شہید ہو چکے ہیں۔ یمن کے شیعہ مجاہدین کی ویب سائٹ کے مطابق آج کے حملوں میں سعودی عرب کے دو ٹینک تباہ اور کئی ٹینک اور جدید ترین ہتھیار مجاہدین کے ہاتھوں لگے ہیں اور مجاہدین نے ایک نیا ہتھیار حاصل کرلیا ہے۔ سعودی اپوزیشن کے ذرائع نے بھی رپورٹ دی ہے کہ سعودی فوج کے ساٹھ سپاہیوں اور افسروں کی لاشیں یمن سے ملحقہ سعودی صوبوں کے ایک ہسپتال کے سردخانے میں دیکھی گئی ہیں اور سینکڑوں سعودی زخمی اہلکار مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ سعودی فوج میں شکست و ہزیمت کے آثار نمودار ہوچکے ہیں. موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی فوجی یمنی اور اردنی فوجوں کی مانند مجاہدین کا سامنا کرنے سے گریزاں ہیں اور اس وقت فضائی اور توپخانی حملوں پر اکتفا کررہے ہیں. دوسری طرف سے یمن پرسعودی عرب کے حملوں پرعلاقائی ممالک رد عمل ظاہر کر رہے ہیں ۔ ایران اور ترکی میں عوام نے احتجاجی جلوس نکال کر سعودی عرب کے ہاتھوں یمن کے نہتے عوام کے قتل عام کی مذمت کی ہے۔ ترکی کی انسانی حقوق کمیٹی کے رکن نے سعودی فوج کی طرف سے فاسفورس بم استمال کرنے کو انسانیت سوز جرم سے تعبیر کیا ہے ۔ اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسیف اور عالمی ادارہ صحت نے یمن کے شمالی علاقوں میں بچوں کی صورتحال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے یمن اور سعودی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہےکہ ان علاقوں پرحملے بندکردیں

متعلقہ مضامین

Back to top button