سعودی عرب اور امریکہ ذمہ دار

21 اگست, 2014 10:36

us arabہندوستان کے اسی سے ذائد دانشوروں اور سیاسی شخصیات نے سعودی عرب اور امریکہ کو شام اور عراق میں حالیہ انتہا پسندی کا سبب قرار دیا ہے ۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں اسی مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات پر مشتمل ایک گروہ نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں دہشتگرد گروہ داعش کی وحشیانہ سرگرمیوں کی سخت الفاظ میں مزمت کی گئی ہے ۔ان رہنمائوں نے امریکہ اور سعودی عرب کو داعش کی حالیہ کاروائیوں میں برابر کا شریک قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خطے بالخصوص عراق میں داعش کی سرگرمیوں کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ اور دیگر ادارے اپنا کردار ادا کریں۔

5:34 صبح جون 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔