غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی شدید مذمت

20 اگست, 2014 12:40

ban kimonاقوام متحدہ نے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے منگل کی رات اپنے ایک بیان میں غزہ میں کشیدگی اور حملوں میں اضافے کے حوالے سے صہیونی حکومت اور فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کو خبردار کیا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے غزہ پر دوبارہ حملوں پر اپنی شدید تشویش کی اظہار کیا ہے۔ بان کی مون نے اسی طرح ہر دو فریق سے کہا ہے کہ وہ غزہ کی جنگ کے دوبارہ آغاز میں ممکنہ طور پر ہونے والے نقصانات کے ذمہ دار ہوں گے۔ واضح رہے صیہونی فوج نے اس ناجائز حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے حکم پر قاہرہ میں جنگ بندی کے مذاکرات ختم کر کے غزہ پٹی پر دوبارہ حملے شروع کر دیے ہیں۔ الاقصی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں نے منگل کی شام چوبیس گھنٹے کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جبالیا، شیخ رضوان اور بیت لاہیا کے علاقوں پر بمباری کی ہے۔ اس ہوائی حملے میں پانچ فلسطینی منجملہ ایک خاتون اور ایک بچہ شہید ہوگيا ہے۔

4:20 شام جون 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔