عالمی برادری دہشتگردی کے خلاف مہم میں عراق کی مدد کرے

09 اگست, 2014 11:02

ban k monاقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے عراق شہروں کرکوک اور قرہ قوش میں دہشتگرد گروہ داعش کے حملوں کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ دہشتگردی کے مقابلے میں عراق کی حکومت کی بھر پور مدد کریں۔
رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق بان کی مون نے اپنے ایک بیان میں عالمی برادری خاصطور سے ان طاقتوں سے کے جو صورت حال پر مثبت اثرات مرتب کرسکتی ہیں سے اپیل کی کہ وہ عراق کی حکومت اور عوام کی حمایت کریں اورعراق کے عوام کے رنج و غم کو کم کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔
عراق کے سیکیورٹی اور طبّی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ وہ دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر نے عراق کے شمالی شہر قرہ قوش کے اسپتال پر قبضہ کرلیا ہے۔

4:50 صبح جون 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔