دنیا

یوکرین کے وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملہ

ukrainیوکرین کے وزیر داخلہ آواکف، ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ یوکرین کی وزارت داخلہ کی ترجمان لاریسہ ولکوا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوکرین کے وزیر داخلہ پر یہ قاتلانہ حملہ ایک ایسے علاقے میں ہوا جہاں بقول ان کے دہشتگردوں کے خلاف کاروائی جاری ہے۔ یوکرین کی وزارت داخلہ کی ترجمان لاریسہ ولکوا نے اپنے بیان میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یوکرین کے وزیر داخلہ آواکف کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا کہ جس میں وہ بال بال بچ گئے، مزید کچھ بتانے سے گریز کیا۔ ذرائع کے مطابق یوکرین کے وزیر داخلہ پر ہونے والے حملے میں انھیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ واضح رہے کہ آواکف نے، جو یوکرین کے ایک اہم سرمایہ کار رہے ہیں، چودہ فروری کو یانوکویچ کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد سے یوکرین کی وزارت داخلہ کا عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں۔ آواکف نے اعلان کیا ہے کہ مخالفین کی نابودی تک ان کے خلاف فوجی کاروائی جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button