دنیا

بھارت، عراق میں مقدس مقامات کی حفاظت کے لئے شہریوں نے رجسڑیشن کروانا شروع کردی

rejeعراق میں جاری تشویشناک صورتحال اور داعشی دہشتگردوں کے خلاف بھارت کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، اس دوران کل اور آج نوگاواں سادات، لکھنؤ، جانپور، نئی دہلی، ممبئی اور مقبوضہ کشمیر و کرگل میں داعشی و تکفیری تشدد کے خلاف پرزور مظارے ہوئے، نئی دہلی میں عراق جانے والے رضاکاروں کی بڑے تعداد رجسٹریشن میں مصروف ہے، انجمن حیدری نئی دہلی کے زیر اہتمام اس رجسٹریشن کو انجام دیا جارہا ہے۔ انجمن حیدری کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ رجسٹرشن کے لئے آرہے ہیں اور ابھی تک کئی ہزار لوگ عراق کے مقدسات کے تحفظ کے لئے رجسٹریشن کر چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مزید چند روز میں رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد سفارتی سطح پر کوشش کرکے رضاکاروں کو عراق مقدسات اسلامی کے تحفظ کے روانہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button