دنیا

ہندوستان اور روس کی مشترکہ جنگی مشقیں

india rossہندوستان اور روس نے صوبہ راجستھان کے شہر جودھپور میں مشترکہ فوجی مشقیں شروع کی ہیں۔ ہندوستان اور روس کی یہ فوجی مشقیں دس دنوں تک جاری رہیں گي۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق یہ فوجی مشقیں جو ایکس اندرا کے نام سے جاری ہیں دوطرفہ تعاون میں فروغ لانے کی غرض سے کی جارہی ہیں۔ ان مشقوں میں میکانائزد یونٹ بھی شرکت کررہے ہیں۔ ہندوستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہےکہ ان فوجی مشقوں کا مقصد فوج کی آپریشنل توانائیوں میں اضافہ کرنا ہے۔ کرنل ایس ڈی گوسوامی نے کہا کہ یہ فوجی مشقیں نیم صحرائي ماحول میں ہورہی اور اقوام متحدہ کے تحفظ امن دائرہ کار میں آتی ہیں۔ تین سال پہلے بھی ہندوستان کے جنوب مغربی علاقے میں فوجی مشقیں ہوئي تھیں جن میں روس، امریکہ، برطانیہ ، فرانس، تھالی لینڈ، اور قزاقستان نے شرکت کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button